تازہ تر ین

حکومت ملی تو سب سے پہلی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ملازمت دلاؤں گا، بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر حکومت میں آئے تو سب سے پہلے ترجیح گلگت بلتستان میں نوجوانوں کو روزگار دلانا ہوگی۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور بے نظیر بھٹو کے بیٹے کا وعدہ ہے کہ وہ اقتدار میں آکر سب سے پہلے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو حقوق دیگر صوبوں کو دلایا وہ ہی حقوق گلگت بلتستان کے لوگوں کو دلائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے منشور کو کر جدوجہد کرتے ہوئے انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ‘سابق صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کو شناختی دلائی اور گورنر دیا’۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں کے بعد لوگوں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

بلال بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں تمام نکالے گئے ملازمین کو دوبارہ روزگار دیا۔

انہوں نے مقامی انتخابی امیدوار محمد علی شاہ کے حوالے سے کہا کہ آپ نے عوامی جماعت کے نمائندے کو منتخب کروانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف والے منہ دکھانے کے لائق نہیں ہیں، انہوں تو اب تک کوئی انتخابی امیدوار نہیں دیا’۔

انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘دیگر صوبوں کے لوگوں کو جھوٹ کی بنیاد پر بیوقوف بنایا لیکن یہاں کے لوگ بیوقوف نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی جماعت نے ایک کٹھ پتلی جماعت کے ساتھ اتحاد کرلیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جو سیاسی جماعت مزدوروں کے ساتھ ظلم کرے اور انہیں بے روز گار کرے، آپ ان کا ساتھ کیسے دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر تباہی ہوگئی ہے اور ہر علاقے سے تیر کو جتوا کر اسلام آباد کو پیغام دینا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام شہید بھٹو کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کا جذبہ دیکھ کر یقین ہوگیا کہ جیت صرف تیر کی ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے ضلع کھرمنگ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ ہمیں گلگت بلتستان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی تبدیلی سے نہیں بلکہ تباہی سے بچانا ہے اور اسلام آباد میں موجود حکومت چند ماہ کی مہمان ہے۔

اس سے قبل 23 اکتوبر کو بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہمارا منشور ہی گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے، پوری دنیا کو بتانا ہے کہ گلگت بلتستان کو حقوق دو اور ہماری آواز اسلام آباد کو سننا پڑے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق اسلام آباد میں فیصلے ہوں گے تو پھر مسائل حل ہوں گے، آج اسلام آباد میں بیٹھے لوگ گلگت بلتستان کے حوالے سے از خود فیصلے تو لیتے ہیں لیکن جب تک یہاں کے لوگوں کی بات نہیں سنیں گے اور یہاں لوگوں کی وہاں موجودگی نہیں ہوگی تو ہم پوچھتے رہیں گے کہ گلگت بلتستان کے عوام بے روزگار کیوں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv