تازہ تر ین

پی سی بی یونس کی کارکردگی سے خوش، مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ رہیں گے

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان یونس خان کو مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونس خان کے کام کو ہر سطح پر سراہے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادہ کیا جائے گا۔

ذرائع  نے بتایا کہ یونس خان مزید کہاں اور کس کردار میں خدمات انجام دیں گے؟ اس کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے درمیان گزشتہ ہفتے ملاقات ہونا تھی تاہم وسیم خان کی لاہور میں عدم موجودگی اور مصروفیات کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کی آئندہ ہفتے ملاقات کا امکان ہے جس میں یونس خان کے کردار کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے علاوہ ایج گروپ ٹیموں کے لیے بھی یونس خان کی خدمات لی جائیں گی۔

خیال رہے کہ یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا جہاں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے برابر کردی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv