تازہ تر ین

فیٹف کی شرائط پوری کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ فیٹف کی شرائط پوری کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ فیٹف کی سفارشات کی موجودگی میں کئی اصلاحات کی ہیں۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ اگر حکومت قانون سازی نہ کرتی تو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ تھا۔

اس ضمن میں مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے قانون سازی کے لیے مشاورت کی گئی تھی اور ایک سال سے زائد اپوزیشن سے مشاورت کی کیونکہ سینیٹ میں ان کی اکثریت تھی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کے پیکج کے بدلے نیب کے قانون میں 34 ترامیم کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن عوامی دباؤ کے بعد ان کا یہ مطالبہ ختم ہوگیا ہے۔

اس سے قبل شبلی فراز نے بتایا ہے کہ یہ قانون سازی ناگزیر تھی کیونکہ ماضی کے حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث تھے اور انہوں نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماجی کی حکومتوں کی طرح اگر ہم بھی اگر قانون سازی نہ کرتے تو بلیک لسٹ میں چلے جاتے لیکن ہم نے پاکستان کے مفادات میں قانون سازی کی مخصوص ٹولہ کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv