تازہ تر ین

علامہ ضمیر اختر نقوی انتقال کرگئے

پاکستان کے نامور مذہبی عالم اور خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی کراچی میں انتقال کرگئے۔(ویب ڈیسک)

اہل خانہ کے مطابق علامہ ضمیر اختر نقوی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ علامہ صاحب کو رات گئے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ مرحوم کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کی جائے گی۔ تاہم نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلان کچھ دیر بعد میں کیا جائے گا۔

علامہ ضمیر اختر کو جدید ترین علوم و فنون پر دسترس حاصل تھی۔ ضمیر اختر نقوی نے کئی کتابیں بھی لکھیں۔ وہ زباں داں اور ادیب بھی تھے۔

علامہ ضمیر اختر نقوی بھارتی شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئے، وہ خطیب کے ساتھ ساتھ شاعر بھی تھے، انہوں نے شاعری، مرثیہ نگاری سمیت درجنوں کتابیں لکھیں۔

علامہ سید ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے بھی افسوس کا ظہار کیا گیا ہے۔علامہ ضمیر اختر نقوی نے شہزاد قاسم ابن حسن پر 2 جلدوں پر مشتمل سوانح تحریر کی، ان کی تصنیف معراجِ خطابت 5 جلدوں پر مشتمل ہے۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم علامہ ضمیر اختر نقوی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv