تازہ تر ین

کورونا کے خلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

(ویب ڈیسک)اسلام آباد : کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا جبکہ 31اگست تک مزیدطبی سامان بھی چین سے پاکستان پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق ین کورو ناوائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا، چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل نے کہا کہ پاکستانی عوام،حکومت چین کےتعاون پر شکرگزارہیں، پاکستان، چین کی دوستی کے نئے معنی کاپتہ چلاہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کوروناوبا سے بچاؤکیلئے چین سے طبی سامان لےکر طیارہ پہنچا ہے، 31اگست تک مزید طبی سامان بھی چین سے پاکستان پہنچے گا، جب بھی سامان کی کمی کا سامنا ہوا توچین کے سفیرنے فوری تعاون کیا۔

محمد افضل نے مزید کہا کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، شہری احتیاطی تدابیر پرعمل جاری رکھیں، عالمی اداروں نے وبا کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کوسب سے پہلے کورونا جیسے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان پہلا ملک ہے جس نے چین کی مشکل حالات میں مدد کی، اور وزیراعظم عمران خان نے مشکل کی گھڑی میں معاونت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv