تازہ تر ین

محرم میں عوام کی سیکیورٹی اور تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں، آرمی چیف

 (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ  محرم الحرام میں عوام کی سیکیورٹی اورتحفظ  کے لیے اقدامات کیےجائیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں لائن آف کنٹرول، پاک افغان بارڈر اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے  شرکاءنےافغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت کوسراہا۔

آرمی چیف نے کورونااورٹڈی دل کےخاتمےکے لیے سول انتطامیہ سےتعاون پراظہاراطمینان کیا۔

جنرل  قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی فارمیشن کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بھی اظہاراطمینان  کرتے ہوئے  ہدایت کی کہ محرم الحرام میں عوام کی سیکیورٹی اورتحفظ کے لیے اقدامات کیےجائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام  کے لیے گائیڈلائنزکویقینی بنایاجائے۔

آرمی چیف نےسندھ اوربلوچستان میں سیلاب  پرفوری ردعمل پرتعریف  کرتے ہوئے کہا کہ  سیلابی صورتحال کےپیش نظرہرممکن احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv