تازہ تر ین

انسان سے بڑی چمگادڑ نے لوگوں کو خوف زدہ کردیا

ویب ڈیسک : انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی عجیب و غریب تصاویر وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں۔

ان دنوں انٹرنیٹ پر انسان کے برابر چمگادڑ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، دیو قامت ممالیہ کو دیکھ کر صارفین خوف کا شکار ہوگئے کیونکہ  کرونا بھی شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے متعدد تحقیقات ہوئیں جن میں ماہرین نے یہ بتایا تھا کہ کوویڈ 19 کا وائرس چمگادڑ میں پایا جاتا ہے اور امکان ہے کہ یہ وہیں سے انسانوں میں منتقل ہوا ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے دیو قامت چمگادڑ کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ الٹی لٹکی ہوئی تھیں اور یہ انسانوں سے بھی بڑی نظر آرہی تھی۔

صارفین نے اسے دنیا کی سب سے بڑی چمگادڑ قرار دیا کیونکہ تصاویر میں بظاہر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے کوئی انسان چمگادڑ جیسا لباس پہن کر الٹا لٹکا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارف نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو یاد ہے کہ میں نے بتایا تھا کہ فلپائن میں انسانوں کے برابر چمگادڑ موجود ہے‘۔ میں ان ہی تصاویر کے بارے میں بات کررہا تھا۔

اس پوسٹ پر متعدد صارفین نے کمنٹس کیے جس میں سے کچھ نے یہ کہا کہ ’اس چمگادڑ کا قد تو ہم سے بھی بڑا ہے‘۔ یاد رہے کہ ایک عام انسان کا قد 5 فٹ 6 انچ کے قریب ہوتا ہے جبکہ اُس کی چوڑائی 1 سے دو فٹ کے درمیان ہوتی ہے۔

دوسری جانب فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے تصدیق کی کہ وہ اس چمگادڑ کو خود دیکھ چکے ہیں، ان کی جسامت بڑی نہیں ہوتی بلکہ وہ ایک سے دیڑھ کلو کے وزن کی ہوتی ہیں۔

ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ چمگادڑ اصلی ہے یا کسی شخص نے اُسی طرح کا لباس پہن کر تصاویر بنوائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv