تازہ تر ین

پاک امریکہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کی مثال ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

ترجمان امریکی دفتر خارجہ مورگن اورٹاگس نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو 100 وینٹیلیٹرز کی فراہمی پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے اپنا ردعمل ایک ٹوئٹ پیغام کی صورت میں دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے امریکہ میں بنے ہوئے 100 نئے وینٹیلیٹرز پاکستان پہنچے ہیں۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ مورگن اورٹاگس کی جانب سے پاکستان کو وینٹیلیٹرز کی فراہمی پر اور امریکی عوام کی سخاوت پر ان کا   شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ ہماری کوویڈ 19 کے خلاف جنگ کے عزم کی مثال ہے اور یہ پاک امریکہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کی بھی مثال ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ ہم مل کر اس وباء جو شکست دے سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv