تازہ تر ین

چین کے ساتھ لڑائی مت چھیڑنا، وہ پسند کا محاذ کھول سکتا ہے، امریکا کا انڈیا کو انتباہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ چین کے ساتھ کسی قسم کی لڑائی مت چھیڑنا،اگر لڑائی چھیڑی گئی تو چین اپنی پسند کا محاذ کھول سکتا ہے،چین نے تبت سیکٹر پر جنگی فوجی مشقیں شروع کردی ہیں، ٹینکوں راکٹ لانچر سے فائرنگ بھی کی گئی،جدید ترین ہتھیار اور میزائل بھی نصب کردیے گئے۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ امریکا انڈیا کو خبردار کررہا ہے کہ چین کے ساتھ کسی قسم کا پنگا مت لینا،کوئی لڑائی نہ چھیڑنا، حملہ بھی نہ کرنا، اگر ایسا کیا گیا تو چین اپنی پسند کا محاذ کھول سکتا ہے۔ دونوں ملک ایٹمی ملک ہیں۔ چین باربار کہہ رہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، جغرافیائی حدود کے بارے کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرے گا۔

صورتحال یہ ہے کہ چین نے تبت سیکٹر میں سرگرمیاں شروع کردی ہیں، چین نے وہاں جنگی فوجی مشقیں کی ہیں، باقاعدہ ٹینکوں سے فائرنگ کی گئی، جدید ترین ہتھیار اور میزائل بھی نصب کردیے ہیں۔

چین نے خصوصی طور پر مکسڈمارشل آرٹس ایم ایم اے فورس بھی تبت محاذ پر بھیجی ہے، وہ وہاں فوجیوں کو تربیت بھی دے رہا ہے۔اسپیشل ملائشیا فورس تبت کے مقام پر بھیجی ہے، یہ اسی طرح فورس ہے جس نے لداخ اور گلوان وادی میں انڈین فوجیوں کو مارا، 47فوجیوں کو مارا گیا، جن میں بھارت کو23کی لاشیں مل چکی ہیں، ان چینی فوجیوں نے گولی چلائے بغیر بھارتی فوجیوں کو ماردیاتھا۔چینی کمانڈر نے بتایا کہ 1800میٹر کے فاصلے پر ہمارے ٹینکس ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ڈرونز نے بھی جنگی مشقوں میں حصہ لیا ہے۔ چین لداخ، گلوان، شمالی سیکٹر تک محدود نہیں ہے، بلکہ تبت بارڈر پر بھی چین نے جنگی تیاریاں شروع کردی ہیں۔بھارت کی جانب سے وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں بریفنگ دی ہے کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ساری صورتحال کو تسلیم کیا اور کہا چین نے فوجی دستو ں کو تعینات کیا ہے، اور چین بہت بڑی جنگی تیاری کررہا ہے۔ دوسری جانب روس کس طرف جائے گا، ان کو اندازہ ہوگیا ہے کہ چین اور پاکستان مل کر کھیلیں گے، اس ساری صورتحال میں روس کیا کرے گا؟ سی آئی اے نے اس حوالے سے بھی خبردار کردیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv