تازہ تر ین

اب مسٹر بین کورونا سے آگاہی دیں گے

عالمی وبا کورونا وائرس کی آگاہی کیلئے بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ مزاحیہ کارٹون  کریکٹر مسٹر بین بھی میدان میں آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) عوام کو کورونا وائرس سے متعلق تمام تر معلومات اور آگاہی پھیلانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں ڈبلیو ایچ او عوام سے جُڑنے کے لیے نت نئے طریقے آزما رہا ہے۔

اب حال ہی میں عالمی ادارہ صحت نے کو رونا آگاہی  مہم کے لیے الگ راستہ اپنایا ہے اور  یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں۔

لیکن اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے آگاہی پھیلانے کے لیے معروف مزاحیہ کامیڈین مسٹر بین کے کارٹون کا سہارا لیا ہے جو لوگوں کی توجہ مبذول کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ہزاروں لوگوں کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے جبکہ ویڈیو پر عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں کو بھی سراہا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv