تازہ تر ین

چین، بھارت کے سرحد ی کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین اور بھارت کے فوجی کمانڈروں نے مغربی ہمالیہ میں متنازع سرحد پر کامیاب مذاکرات کے بعد کشیدگی میں کمی لانے اور اعتماد بڑھانے کے لیے کئی فوجیوں کو سرحد سے واپس بلالیا۔خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق نئی دہلی میں عہدیداروں نے صورت حال کی حساسیت کے باعث شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین اور بھارت نے مذاکرات میں پیش رفت کی ہے۔خیال رہے کہ لداخ کی سرحد پر اپریل سے ہی دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔چین نے بھارت کی جانب سے حال ہی میں کی گئی تعمیرات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ علاقہ ان کی حدود میں آتا ہے۔دونوں ممالک کی افواج نے گشت میں اضافہ کردیا تھا اور دونوں اطراف میں کشیدگی سے متعدد فوجی زخمی ہوگئے تھے۔بھارتی عہدیداروں نے کشیدگی کے ایک ہفتے بعد کہا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں صورت حال کو معمول پر لایا جارہا ہے۔نئی دہلی میں عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں افواج نے اپنی تعداد کم کردی ہے لیکن اب بھی سپاہیوں، ٹینکوں اور دیگر اسلحے کی بڑی مقدار سرحد پر موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘کسی حد حالات ٹھیک ہوئے ہیں اور معاملات کو حل کرنے کے لیے اگلے چند روز میں مزید مذاکرات ہوں گے جس کے لیے ہفتے بھی لگ سکتے ہیں’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv