تازہ تر ین

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی،ذرائع کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کے سربراہ واجد ضیائنے آج صبح وزیراعظم کے معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پیش کی۔ذرائع نےبتایا کہ شوگر کمیشن کی حتمی رپورٹ میں شوگر ملز مالکان پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے اور 200 سے زائد صفحات کی رپورٹ کے ساتھ شوگر ملز مالکان کے بیانات بھی لگائےگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو رپورٹ کی ایگزیکٹو سمری اور مرکزی پوائنٹ سے آگاہ کیا جائیگا اور تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جب کہ واجد ضیاء الگ سے بھی وزیراعظم کو بریف کریں گے۔خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv