تازہ تر ین

پی ایس ایل کے انتظامات پر کروڑوں کے اخراجات لائٹس، جنریٹرز، ڈیزل کی مد میں روزانہ 25لاکھ شائقین کی تفریح کیلئے خرچ ہورہے ہیں شٹل سروس سمیت دیگر انتظامات پر روزانہ کی بنیادد پر لاکھوں روپے کے اخراجات ہورہے ہیں

لاہور(رپورٹ:محمدعلی جٹ سے )پاکستان سپر لیگ فائیوکے انتظامات پر لاہور میں کروڑوں کے اخراجا ت،دیگر انتظامات کے علاوہ صرف لائٹس ،جنیریٹرزاور ڈیزل کی مد میں یومیہ 20 سے 25لاکھ شائقین کرکٹ کی تفریح پر خرچ کیے جا رہے ہیں اب تک کروڑوں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے سب سے زیادہ میچ لاہور میں کھیلے جارہے ہیںجس پر اب تک لاہور میں ہونے والے میچز پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیںاسے حوالے سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق جنریٹر کایومیہ کرایہ 2900روپے لائٹس فی پول600روپے ہے جسکے علاوہ روزانہ ہزاروں لیٹر ڈیزل بھی استعمال ہورہاہے جبکہ قذافی سٹیڈیم کے اطراف اور دیگر شاہراہوں پر لگائے جانے والے پول کی تعداد تقریبا 3200سے 3500کے قریب ہے جبکہ جنریٹرز کی تعداد 450سے 500کے قریب ہے جن پر مجموعی طور پر تقریبا 20سے 25لاکھ روپے صرف ان ایٹم پر خرچ ہورہا ہے جسکے علاہ فی سٹیمرز 300 روپے اداکیے جائے گے جن کی تعداد تقریبا 8سے 10000ہزارہیں جبکہ شٹل بس سروس سمیت دیگر انتظامات پر روزانہ کی بنیا د پر لاکھوں روپے خرچ ہورہے ہیں یوں کرکٹ کی بحالی اور شائقین کرکٹ کی تفریح پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کروڑوں روپے خرچ ہوچکے ہیں اور پی ایس ایل کے اختتام تک ایک خطیر رقم میچز کے انتظامات پر خرچ ہوجائے گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv