تازہ تر ین

چلڈرن ہسپتال میں سرجنز کی کمی 16ہزار بچے آپریشن کے منتظر

لاہور (جنرل رپورٹر) بچوں کے امراض کا سب سے بڑا چلڈرن ہسپتال سرجنز کی کمی کا شکار، 16 ہزار مریض بچے سرجری کے منتظر، ہسپتال میں کل29 سرجنز میں سے صرف 9 موجود، پنجاب اسمبلی میں تفصیلات پیش کردی گئیں۔پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کےمطابق چلڈرن ہسپتال میں روزانہ 220 سے250 پیڈیاٹرک سرجری کےمریض چیک کرانےآتے ہیں. گزشتہ 6 ماہ میں 13 ہزار چودہ مریضوں کی سرجری کی گئی جبکہ16 ہزار مریض بچے تاحال سرجری کے منتظر ہیں۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چلڈرن ہسپتال میں 4 ایسوسی ایٹ پروفیسر،6اسسٹنٹ پروفیسرزاور 9 سیئنرز رجسٹرارز کی اسامیوں کوپر کرنے کےلیےاقدامات اٹھائے گئے ہیں، محکمہ ہیلتھ نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ جناح ہسپتال کی ایم آئی آر مشین گزشتہ 5 ماہ سے خراب ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv