تازہ تر ین

بھارتی صحافی اروندھتی رائے نے بھارت کو ’انتہا پسندی کا کورونا وائرس‘ قرار دیدیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ صحافی اور سماجی کارکن اروندھتی رائے نے بھارت کو انتہا پسندی کا کورونا وائرس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بدترین آمر ثابت ہو رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی صحافی اروندھتی رائے نے نئی دہلی میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی اور بھارت کو ’انتہا پسندی کے کورنا وائرس میں مبتلا ملک قرار دیا۔ عالمی شہرت یافتہ صحافی نے مزید کہا کہ مسلمانوں پر حملے منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت کیے گئے جس کے لیے ذہن سازی بی جے پی کے وزرا نے کی۔مصنفہ اروندھتی رائے کا مزید کہنا تھا کہ دہلی انتخابات میں حکمراں جماعت بی جے پی کو تمام تر سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کا بدلہ مودی سرکار نے اپنے آر ایس ایس کے غنڈوں کی مدد سے لیا تاکہ بہار میں مسلم ووٹرز کو ڈرایا دھمکایا جا سکے۔دوسری جانب اروندھتی رائے نے ’دی گارجیئن‘ میں اپنے کالم میں دہلی مسلم کش فسادات کا ذمہ دار مودی سرکار کے انتہا پسند نظریے ہندوتوا کو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی رہنماﺅں کی نفرت آمیز تقاریر اور اس کے ردعمل میں انتہا پسند ہندوﺅں کے مسلمانوں پر حملوں کی ویڈیوز موجود ہیں، تمام شواہد موجود ہونے کے باوجود حکومت کارروائی نہیں کررہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی دارالحکومت میں انتہا پسند ہندوﺅں نے مسلمانوں کے گھروں اور مساجد پر حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 50 سے زائد مسلمان جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv