تازہ تر ین

کرونا وائرس 55ممالک میں پھیل گیا ،پاک ایران بارڈر عارضی طور پر کھول دیا گیا ،ائیر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت

لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، کراچی (نمائندگان خبریں) کرونا خدشات کے باعث بند پاک ایران بارڈر عارضیور پر کھل گیا۔ سرحد پار پھنسے ایک سو پچاس زائرین تفتان کے پاکستان ہاس منتقل، سکریننگ کے بعد جانے کی اجازت دی جائے گی۔بلوچستان حکومت کے وزرا کا کہنا ہے صوبے میں کرونا کا ایک بھی مشتبہ مریض نہیں ہے۔ پانچ ہزار زائرین ایرانی سرحد پر موجود ہیں جنہیں مرحلہ وار پاکستان ہاس منتقل کیا جا رہا ہے۔ تفتان کورنٹائن سنٹر میں 273 زائرین موجود ہیں۔ صوبے میں سوائے اپوزیشن کے سب ایک پیج پر ہیں۔ادھر کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوان کے دوست اور اہلخانہ کلیئر قرار دیدیے گئے ہیں۔ فیملی سمیت 32 افراد کی جانچ کی گئی لیکن کسی میں بھی تصدیق نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کے دوستوں، کلاس فیلوز اور اہل خانہ کے تمام ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہری خوفزدہ نہ ہوں، صورتحال قابو میں ہے۔کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے ملازمین کو بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری لگانے سے روک دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص اسلام آباد میں کرونا سے متاثرہ مریض زیر علاج ہے۔ وائرس ایک شخص سے دوسرے میں پھیل سکتا ہے، اس لئے شہری پرہجوم جگہوں اور محافل میں ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔ کھانسی اور زکام والے شخص سے دو میٹر کے فاصلے پر رہیں۔ دفاتر میں کمپیوٹر کا استعمال کرنے والے افراد کو دستانے پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ایف آئی اے نے بھی کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسلام آباد ائیرپورٹ پر انسداد انسانی سمگلنگ سیل میں میڈیکل ایکسپرٹ تعینات کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ محکمہ صحت کے نام درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ایف آئی اے جسمانی تفتیش کے لیے دوسرے ممالک سے آنے والے مشتبہ افراد کو چوبیس گھنٹے تحویل میں رکھتا ہے۔ متاثرہ افراد سے یہ وائرس سٹاف میں منتقل ہو سکتا ہے۔ادھر کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں۔ ائیرپورٹس پر ہیلتھ کانٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کانٹرز پر موجود پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے 25 مشتبہ مریض سامنے آئے، جو سارے کے سارے نیگٹو ہیں۔جناح ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر راشد ضیا کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے آتے ہی کرونا وائرس کے خطرات کم ہو جائیں گے۔ ماسک صرف نزلہ اور زکام کے مریضوں کیلئے ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوت مدافعت کا نظام بہتر بنا کر کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔دوسری جناب ڈائریکٹر کمیونی کیبل ڈیزیزز ڈاکٹر شہناز نسیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے ڈرنے کی نہیں احتیاط کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں 25 مشتبہ مریض سامنے آئے، جو سارے کے سارے نیگٹو ہیں۔ احتیاطی تدابیر سے عمل کر کے کرونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔کرونا وائرس کی روک تھام اور علاج معالجہ کے حوالے سے لاہور کے تین ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ میو ہسپتال کی ایمرجنسی اور نارتھ میڈیکل وارڈ کرونا وائرس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ میو ہسپتال میں 35 بیڈز اور پی کے ایل آئی میں 75 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں۔ ڈریپ نے ادویہ ساز کمپنیوں کو فیس ماسک درآمد کرنے اور بنانے کے حوالے سے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی رپورٹ آ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شاہان نامی فیصل آباد کا یہ شہری چین سے آیا تھا۔ اس لیے شک کا اظہار کرتے ہوئے اسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سندھ حکومت نے ایران سے واپس آنیوالے چھ سو سے زائد زائرین کی سکریننگ کر لی ہے، کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا۔ مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ شہری خوف کا شکار نہ ہوں، تعلیمی ادارے پیر سےکھول دئیے جائینگے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ کرونا وائرس کے متاثرہ مریض کی فیملی اور دیگر 28 افراد کو ٹیسٹ کے بعد کلیئر قرار دیا گیا ہے۔ تاہم مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے گئے چار سو افراد اب بھی ایران میں ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ماسک ذخیرہ کرنیوالوں کےخلاف کاروائی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ملک کے معروف معالج ڈاکٹر عبدالباری نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ ہر فرد کو ماسک پہننے کی ضروررت نہیں ہے۔سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سکریننگ کے نتائج کی بنیاد پر دومارچ سے تعلیمی ادارے کھول دیئے جائینگے۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت الرٹ، تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ سکولز میں تین روزہ آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم میں بچوں کو بتایا جائے گا کہ اس وائرس سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ سول ایوی ایشن محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر محکمے کرونا وائرس کے خلاف متحرک لاہور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی جانب سے کرونا وائرس کی سکیننگ کا عمل تیز کر دیا گیا۔ روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 25 ہزار مسافروں کی سکیننگ کا عمل جاری ہے۔ بورے والا کے نواحی گاﺅں 199 ای بی کے رہائشی دو افراد کرونا وائرس کے شبہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل فرحان نے کچھ روز قبل ہی ایران کا سفر کیا تھا ۔ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کر دی ملازمین کو بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری سے روک دیا۔ کراچی میں 32 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ آ گئی کسی میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہری خوفزدہ نہ ہوں صورتحال قابو میں ہے۔ کراچی میں متاثرہ نوجوان کے دوستوں، کلاس فیلوز اور اہل خانہ کو ٹیسٹ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا تمام کی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آ گئیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ماسک کی مہنگے داموں فروخت اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر ڈریپ نے انتباہ جاری کر دی۔ ملک میں کرونا وائرس کے دو مریضوں کی تصدیق کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کمپنیوں کو فیس ماسک اور میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک ایران تفتان گیٹ چھٹے روز بھی مکمل طور پر بند ایران سے پاکستان آنے اور جانے والوں کی آمدروفت اور ایمیگریشن پر پابندی عائد ایرانی بارڈر پر بڑی تعداد میں پھنس گئے تفتان میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔کرونا وائرس کے باعث پاک ایران سرحد پر تجارتی بندش کی وجہ سے تفتان میں کاروباری سرگرمیاں ختم ہو گئیں جس کے بعد تاجر برادری اور مزدور شہر چھوڑ کر جانے لگے جبکہ کرونا سے بچاﺅ کیلئے ملک بھر میں ماسک مہنگے داموں فروخت ہونے لگے یا مارکیٹ سے غائب ہی ہو گئے۔ کرونا وائرس میں مبتلا شہری کی حالت خطرے سے باہر قرار دی گئی ہے۔ حکومت پاکستان کرونا سے خبردار رہنے کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے لگی۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسل میں وزیر اعظم کی ہدایت پر کرونا وائرس سے بچاﺅ اور حفاظتی اقدامات بارے وزارت صحت نے کرونا وائرس سے بچاﺅ ککیلئے ویب پورٹل تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سی ای او شباہت علی شاہ نے اس حوالے سے مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وزارت صحت کو ویب پورٹل تیار کر کے دیا۔ وزارت صحت کے تعاون سے این آئی ٹی بی نے ویب پورٹل تشکیل دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ این آئی ٹی بی کی ٹیم نے مختصر وقت میں ویب پورٹل تیار کیا گیا۔ این آئی ٹی بی نے کرونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ویب پورٹل تشکیل دیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے ویب پورٹل کو عوام کیلئے فعال کر دیا ویب پورٹل کے ذریعے عوام کو کرونا وائرس سے بچاﺅ کی آگاہی دی جا سکے گی۔ ویب پورٹل کرونا وائرس سے بچاﺅ کی آگاہی کے لیے مفید ثابت ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv