تازہ تر ین

عمر ایوب کے آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی اجلاس میں عمر ایوب کی جانب سے آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہنے پر میں ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 60 سے 70 کی دہائی میں مہنگائی ہوئی، مسلم لیگ ن 30 ہزار ارب روپے تک قرضہ لے گئی جب کہ پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت نے 15000 ہزار ارب روپے تک قرضہ چھوڑا۔اسی دوران وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پارٹی ارکان نے عمر ایوب کی چیئر کا گھیراو¿ کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔پیپلز پارٹی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑدیں جب کہ رہنما پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ حکومتی ارکان سے گتھم گتھا ہوگئے اور سابق صدر ایوب خان کے خلاف نعرے لگائے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی 10 منٹ کے لیے معطل کی تاہم بعد میں اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv