تازہ تر ین

دبئی میں مقیم خاتون کا کرکٹر شاداب خان پر بلیک میلنگ کا الزام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان منفی خبروں کے حوالے سے شہ سرخیوں میں ہیں۔دبئی میں مقیم ایک دوشیزہ عشرینہ صفیہ نے اسٹار کرکٹر پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا ہے تاہم شاداب خان حساس معاملے پر ردعمل کے لیے دستیاب نہ ہو سکے۔عشرینہ صفیہ نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے شاداب خان کے ساتھ طویل چیٹنگ کے اسکرین شاٹس کوپوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ شاداب خان کے کردار اور  رویے کو بے نقاب کریں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے امام الحق کے بعد شاداب خان کے حالیہ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ والے تمام کھلاڑیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں۔پی سی بی نے کرکٹرز کو وارننگ دی ہے کہ ڈسپلن کی خلاف روزی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث کسی کھلاڑی کو معاف نہیں کیا جائےگا۔خیال رہے کہ شاداب خان ان دنوں اسلام آباد میں ہیں جہاں وہ پاکستان سپر لیگ کے کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا منیجر سے بھی ان کے کپتان شاداب خان کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی لیکن میڈیا مینیجر نے فون سننے کے بعد ردعمل دینے سے گریز کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاداب خان سمیت کچھ کھلاڑیوں کو وارننگ دی گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی کھلاڑی کا نجی معاملہ ہے، خاتون نے ورلڈ کپ کا ذکر کیا ہے لیکن ورلڈ کپ کے دوران مینیجر طلعت علی ملک نے اس قسم کے کسی واقعے کو رپورٹ نہیں کیا، اگر مینیجر رپورٹ کرتے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کر سکتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv