اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے رواں سال سرکاری حج اخراجات 4 لاکھ 90 ہزار تک رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2020 کی منظوری دی گئی جس کے بعد رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت حج 4 لاکھ 80 ہزار سے 4 لاکھ 90 ہزار تک کا ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ائیرلائنز کے کرائے اور ٹیکسز کو کم کیا جائے اور حجاج پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔انہوں نے کہا کہ حج کے عمل کو آسان بنانے کے لیے وزیراعظم نے خصوصی ہدایات دیں جس کے بعد گزشتہ ہفتے سعودی حکام سے اہم مذاکرات کیے۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے حج اخراجات ساڑھے 5 لاکھ روپے بن رہے تھے لیکن اب حج کا خرچہ 4 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 70 سال سے زائد عمرکے شہریوں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے، کوئٹہ سے حجاج کے لیے براہ راست فلائٹس چلائی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگی، انہیں سعودی ائیرپورٹس پر لائنیں لگانا نہیں پڑیں گی جبکہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں دیگر شہروں کی شمولیت سے متعلق بات چیت جاری ہے۔خیال رہے کہ حج پالیسی 2018 کے تحت شمالی ریجن سے جانے والے عازمین حج نے 2 لاکھ 80 ہزار روپے اور جنوبی ریجن سے تعلق رکھنے والے عازمین کو 2 لاکھ 70 ہزار روپے جمع کرائے تھے۔گزشتہ سال تحریک انصاف کی حکومت نے حج پالیسی 2019 کے تحت حج کے اخراجات کو دو زونز میں تقسیم کیا تھا، شمالی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے جبکہ جنوبی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 27 ہزار 975 روپے رکھے گئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

