تازہ تر ین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت کا اعلان

واشنگٹن:(ویب ڈسک ) امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے کا اعلان کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کا دورہ کرنے جارہے ہیں، دو روزہ یہ دورہ 24 تا 25 فروری کو ہوگا جس میں امریکی صدر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت بھارتی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق دورے میں امریکا اور بھارت کے درمیان متعدد عسکری و تجارتی معاہدوں کا امکان ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والے خطہ کشمیر پر بات چیت کا امکان بہت کم ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کئی بار مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں پاکستان تو کشمیر پر مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن بھارت کی جانب سے ہر بار یہ پیشکش مسترد کردی جاتی ہے۔



خاص خبریں


Benazir

سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv