Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

حکومت کو طاقت کے ذریعے قوانین بنانے ہیں تو پارلیمان ختم کردے، بلاول بھٹو

By adminفروری 11, 2020
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آبا(دویب ڈسک): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کو ایگزیکٹو پاورز کے ذریعے زبردستی قانون بنانا ہے تو پارلیمان کو پھر ختم کردے۔پارلیمنٹ ہاو¾س میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمان قانون ساز ادارہ ہے جس کا درست استعمال نہیں ہورہا، پی ایم ڈی سی آرڈیننس میں زبردستی توسیع کرائی گئی، آرڈیننس کی زبردستی توسیع پارلیمان کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، اگر حکومت کو ایگزیکٹو پاورز کے ذریعے زبردستی قانون بنانا ہے تو پارلیمان کو پھر ختم کردے، حکومت اپنے مافیا کو سپورٹ کرنے کے لیے ایسے آرڈیننس لاتی ہے جس سے عوام بھی پریشان ہوتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر 18 ویں آئینی ترمیم اور وفاق کو مجروح کیا جارہا ہے، وفاق جان بوجھ کر سندھ میں قیام امن کی صورت حال اور انتظامیہ کے کردار کو خراب کررہا ہے، کیوں کہ کیونکہ سندھ میں ان کی حکومت نہیں، جرائم بڑھنے کی ایک وجہ ملک کی بدترین معاشی صورت حال ہے، پہلے دن سے حکومت اور آئی ایم ایف کے گٹھ جوڑ کے خلاف ہیں، نااہل افراد نے آئی ایم ایف سے ایک غلط معاہدہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے مفادات پر سمجھوتہ کیا، حکومت کو پاکستان اور عوام کے مفادات سامنے رکھ کر آئی ایم ایف سے ڈیل ازسرنو کرنی ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جیسے ہی میں حکومت کے خلاف کوئی اعلان کرتا ہوں، نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، نیب کو سوچنا ہوگا کہ کیا لوگ اس کو ایسے پہچانیں کہ وہ پی ٹی آئی کا ایک ادارہ ہے، نیب غیرجانب دار ادارہ ہے تو ایسے کیس کی تحقیقات نہ کرے کہ جب ایک شخص صرف ایک سال کا تھا، بلکہ ان کے خلاف تحقیقات کرے کہ جو آج حکومت میں ہیں، جن کی وجہ سے ملک میں 10 سال بعد آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے، جن کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاءعام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں، جن لوگوں کی وجہ سے اتنے سالوں میں بی آر ٹی کا ایک منصوبہ تک نہ بن سکا۔چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ نیب کا کردار سب کے سامنے ہے وہ صرف اپوزیشن کو ٹارگٹ کرتا ہے، جن کو عدالتوں نے سزا دی انہیں چھوڑدیا جاتا ہے، اس ملک کی جیلیں اور تحقیقاتی ادارے صرف سیاسی کارکنوں کے لیے ہیں، حکومت جتنے مرضی چاہے نوٹس بھیج دے، ہم عوام کے معاشی حقوق، مہنگائی اور پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

admin

Keep Reading

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام

سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم

پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی

درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ

فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.