تازہ تر ین

پشاور میں کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

پشاور(ویب ڈسک ): لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس داخل ہوا ہے۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ 23 سالہ ضیاالرحمان کا تعلق ارمڑ سے ہے اور وہ چین سے آیا ہے۔ ضیاالرحمان کو ایل آر ایچ میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض کے خون کے نمونے فوری طور پر این آئی ایچ بھجوا دئیے گئے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل بھی پشاور میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آتے رہے ہیں تاہم اب تک کسی مریض میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv