(ویب ڈسک )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ڈیڑھ سال میں بہت کچھ سیکھا ہے اورموجودہ حکومت نے 10 ارب ڈالرکے قرضے واپس کئے ہیں۔کراچی میں تاجراور سرمایہ کاربرادری سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خارجہ امورمیں اہلیت کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے، ہاتھ پھیلانے والے کی طرف توجہ نہیں دی جاتی، دنیا کی سوچ کا انداز بدلتا جارہا ہے، دنیا اپنی خارجہ پالیسی کو معاشی مفادات کےساتھ جوڑ رہی ہے، اپنے مفادات کے حصول کے لیے دنیا بڑی مارکیٹس کی جانب دیکھ رہی ہے، یہ ممالک انسانی حقوق اوراخلاقیات کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن عملی اقدام نہیں کئے جاتے، بھارت ایک بہت بڑی تجارتی منڈی ہے۔ اس لئے معیشت کے پیش نظربہت سے ممالک نے بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھائے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی اقدامات کے باعث کشمیرمیں 6 ماہ میں لاکھوں افراد بے روزگارہوئے، مودی کے اقدامات کے باعث بھارت کو معاشی طور پر نقصان ہوا ہے اور پورابھارت سراپا احتجاج ہے، جس کے باعث بھارت غیر مستحکم ہورہا ہے، پاکستان نے بھارتی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کئی خط لکھے، اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ کیسے آگے بڑھیں، ہم نے ڈیڑھ سال میں بہت کچھ سیکھا ہے اورموجودہ حکومت نے 10 ارب ڈالر کے قرض واپس کئے ہیں۔ پاکستان جو کپاس برآمد کرتا تھا آج درآمد کر رہا ہے، ہماری حکومت کو ڈیڑھ سال ہوگیا ہے اور ہم نے اس ڈیڑھ سال میں بہت کچھ سیکھا ہے، ڈیڑھ سال قبل ہر ماہ 500 ملین ڈالر کم ہورہے تھے لیکن اب زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ 13 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ موجودہ حکومت نے 10 ارب ڈالر کے قرض واپس کئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

