(ویب ڈسک )الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کی سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق 125 سے زائد رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں صرف 82 سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق تحریک انصاف کے اثاثے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے ہیں اور ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ روپے کی کمی آئی، پی ٹی آئی نے ایک سال میں 50 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد اخراجات ہوئے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے اور پارٹی نے 2 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کیے اور آمدن 57 لاکھ ہوئی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 17 لاکھ روپے ہے، مسلم لیگ (ن) کی 1 کروڑ 55 لاکھ روپے آمدن اور 20 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔ایم کیو ایم پاکستان کے پاس 4 کروڑ 19 لاکھ کے اثاثے ہیں، ایم کیو ایم نے چندے کی مد میں 4 کروڑ 79 لاکھ روپے اکٹھے کیے، جماعت اسلامی 90 لاکھ 18 ہزار روپے کے اثاثوں کی مالک ہے، (ق) لیگ کے پاس 4 کروڑ 99 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے پاس 2 لاکھ 31 ہزار روپے کا بینک بیلنس ہے جب کہ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہے جس کے اکاو¿نٹ میں ڈھائی لاکھ روپے موجود ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

