(ویب ڈسک )راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے روز پاکستان نے بنگلادیش کے 233 رنز کے جواب میں 3 وکٹ کے نقصان پر 342 رنز بنالیے ہیں یوں پہلی اننگز میں گرین شرٹس کو 109 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ راولپنڈی میں ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش 233 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستان نے دوسرے دن کے اختتام پر بابراعظم 143 اور اسد شفیق 60 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کی جانب سے اوپنر عابد علی کھاتہ کھولے بغیر ابو جاوید کی گیند پر کیچ ا?و¿ٹ ہوئے، کپتان اظہر علی 34 رنز ہی بناسکے جب کہ شان مسعود نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی اننگز کو مزید آگے نہ بڑھا سکے اور 100 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے بھی ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور ان کے ساتھ موجود اسدشفیق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، دونوں بلے باز بالترتیب 143 اور 60 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ ہیں۔قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اظہر علی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ فواد عالم کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا ہے۔بنگلادیشی ٹیم کی قیادت مومن الحق کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین، محمد متھن، محمد اللہ، لٹن داس، تیج الاسلام، روبیل حسین، ابو جاوید اور عباد حسین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

