(ویب ڈسک )مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان آٹا، چینی چوراور مہنگائی مافیا کی سربراہی کررہے ہیں۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک پر مسلط آٹا، چینی چور اور مہنگائی مافیا کی سربراہی کر رہے ہیں، بیرون ملک چینی بیچ کر اربوں کمانے والے اب چینی باہر سے منگوا کر پھر تجوریاں بھر رہے ہیں، وزہر اعظم بتائیں کہ چینی چور، منافع خور اور ذخیرہ اندوز اپنے دوستوں کے خلاف کب کارروائی کریں گے؟قوم کی جیب پر ڈاکہ کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے سے کیوں ڈر رہے ہیں ؟ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو بتائیں کہ عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا چھین کر دوستوں کی جیبیں کیوں بھری جا رہی ہیں ؟، ایک سال میں 13 ہزار ارب کا قرضہ کس کی جیب میں گیا ہے ؟ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟ دوائیوں کی قیمتوں میں تاریخی اضافے سے کمایا گیا مال کس کی جیب میں گیا؟ عمران خان کی سرپرستی میں ان کے دوستوں نے پابندی کے باوجود چینی اور آٹا درآمد کیوں کیا ؟۔ جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور ہمایوں اختر کی ملزمیں کتنی چینی ہے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

