(ویب ڈسک )مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی عبوری سیٹ اپ کا حصہ نہیں بنے گی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے عدالت کی امانت اوردیانت پرکوئی شبہ نہیں، عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے، خصوصی عدالت کا المیہ ہے ایک خط پرجج تبدیل ہوجاتا ہے، یہ انصاف کے حصول کی جنگ ہے جوبھرپورطریقے سے لڑوں گا۔ درخواست ضمانت سننے والے جج کا واٹس ایپ پرتبادلہ کیا گیا، اتنی نفرتیں پیدا کررہے ہیں جس کا ازالہ سالوں میں نہیں ہوسکے گا، ویڈیوکومنظرعام پرلایا جائے یا معافی مانگیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مشرف فیصلے پرتنقید کے بعد خود ہی سرعام پھانسی کی قرادار منظورکررہی ہیں جب کہ سرعام پھانسی کی قرارداد کی ہرسطح پرمذمت ہونی چاہیے۔رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی صورت عبوری سیٹ اپ کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں، ہم صرف نئے انتخابات چاہتے ہیں، حکومت کو آج ہر گھر اور گلی میں گالیاں پڑ رہی ہیں، اتحادی جب تک ان کی کشتی پر رہیں گے وہ بھی ڈوب جائیں گے، جتنی جلدی چھلانگ لگادیں اتنا اچھا ہے۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ موجود صورتحال کا حل مڈ ٹرم الیکشن میں ہی ہے، ان کوبھاگنے نہیں دیں گے ہرمرحلے پران کا پردہ فاش کریں گے، مریم نوازپربے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، حکومت نے غیر قانونی طورپرمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، مریم نواز کا نوازشریف کے پاس ہونا ان کا حق ہے جب کہ مریم نواز کو روکنا ظلم وزیادتی اوربدترین سیاسی انتقام ہے۔ حکومت کسی کے نقل وحمل پرپابندی نہیں لگا سکتی۔رانا ثناءللہ نے کہا کہ میاں شہبازشریف واپس آرہے ہیں، آل پارٹی کانفرنس بلائیں گے، مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہیں، انہیں منائیں گے، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھک کرمارچ اوراحتجاج کا لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

