(ویب ڈسک )وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے سرعام پھانسی سے متعلق قرارداد کی بھرپورمذمت کی ہے۔وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی جماعت کی جانب سے پیش کی گئی بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کوسرعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑسکتے جب کہ یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔وفاقی وزیربرائے انسانیت شیریں مزاری کا اس متعلق کہنا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں سرعام پھانسی سے متعلق پاس ہونے والی قرار داد پارٹی کی حدود سے باہر تھی، اس قرارداد کوحکومتی سرپرستی حاصل نہیں تھی بلکہ یہ ایک انفرادی عمل تھا، ہم میں سے بہت سے افراد نے اسکی مخالفت کی ہے تاہم میں میٹنگ میں ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی نہیں جا سکی۔واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرپارلیمانی امورعلی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد پیش کی گئی جوکثرت رائے سے منظورکرلی گئی
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

