(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت کا مشورہ درست ہے اگرچہ بظاہر اعلان تو نہیں ہوا لیکن معلومات اب تک یہی لگتا ہے کہ عمران خان کا بھی یہ فیصلہ ہے کہ ان کے جو تحفظات ضرور دور کئے جائیں۔ میرا خیال ہے کہ معاملہ سلجھ جائے گا۔ دونوں فریقین افورڈ نہیں کر سکتے ق لیگ بھی افورڈ نہیں کر سکتی۔ ن لیگ کے ساتھ ان کی دیرینہ مخالفت ہے اب توقع نہیں کی جا سکتی دوبارہ ان کے تعلقات بہتر ہو جائیں کہا جاتا ہے کہ تحریک اور ق لیگ کے درمیان اختلاف ایک وزیر نہ بنانے کی وجہ سے ہے اور بعض اوقات کہا جاتا ہے کہ پولیس کے تبادلوں کی وجہ سے اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ شروع میں جو کمیٹی بنی اس کو تبدیل کیوں کر دیا گیا کیونکہ ایک کمیٹی کے ساتھ جو معاملات طے ہوئے تھے وہی آگے چلنے چاہئیں تھے۔ اطلاع تھی کہ آج دونوں کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کے سلسلے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 3 ماہ کے اندر صوبہ بن جائے گا اس کے بعد صوبہ بننا تو درکنار جو سیکرٹریٹ کا منصوبہ تھا وہ بھی عمل میں نہیں آ سکا۔ اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کا ایک بیان سامنے آیا ہے کہ جب تک ان کے پاس مریم نواز نہیں ہوں گی وہ آپریشن نہیں کروائیں گے جہاں تک بیماری کا تعلق ہے اس وقت ماشاءاللہ نوازشریف لندن میں ہیں ان کے بھائی لندن میں ہیں ان کے دونوں بیٹے لندن میں ہیں ان کی ایک بیٹی دبئی میں ہوتی ہے وہ وہاں آ سکتی ہے اس طرح شہباز شریف کا بیٹا لندن میں ہے۔ نوازشریف صاحب کو اپنا علاج کروانا چاہئے اگر ان کو اجازت مل جاتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن اگر اجازت نہیں ملتی یا عدالت اس میں رکاوٹ ہے تو پھر ان کو کسی بھی طریقے سے علاج میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے اپنا آپریشن کروانا چاہئے۔ یہ جو بیماری کے بہانے سیاست ہو رہی ہے تو اس لحاظ سے پہلے بیماری کی وجہ سے ساری سیاست ہوئی اب پھر ہو رہی ہے اب پھر یہ کہا جا رہا ہے کہ اس آپریشن کے بعد ان کو پھر امریکہ جانا ہے میں نہیں سمجھتا کہ سیاست میں بیماری کو دخل دیا جا رہا ہے اور سیاست جو ہے اس کو بیماری کا ایک بہانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ مریم نواز کا جانا ضروری ہے توان کو عدالت سے اجازت مل جائے تو جائیں۔ نوازشریف کو ضد کر کے نہیں بیٹھ جانا چاہئے کہ ان کو بھی رہائی دلوائی جائے۔ عدالتی معاملات میں کافی عرصہ گزر چکا ہے اب کچھ نرمی بھی آ رہی ہے امید ہے کہ دوسرے مقدمات میں بھی رہائی مل جائے۔ گیم اس میں کوئی نہیں ہے اس بیماری کے بہانے سے زیادہ سے زیادہ سہولتیں حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضیا شاہد نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی پیش گوئی سے زیادہ انڈیا حالات بتاتے ہیں کہ کشمیر آزاد ہو گا۔ انڈیا کے اندر شہریت بل کے معاملات سے جس قسم کا جھگڑا چل رہا ہے جس طرح 11 ریاستوں سے انکار ہو چکا ہے ہم اس شہریت کو نہیں مانتے انڈیا آہستہ آہستہ ٹوٹنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ عمران خان کی یہ بات میں وزن ہے انڈیا مودی کی ضد کی وجہ سے انڈیا کے اندر کے حالات بہت خراب ہیں۔انڈیا کا متحد رہنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ قائداعظم نے پاکستان بنتے وقت یہ نظریہ دیا تھا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ الگ قومیں ہیں جو اکٹھی نہیں رہ سکتیں۔ ایک تو طے شدہ ہے کہ کشمیر انڈیا کے ساتھ نہیں رہ سکتا دو آپشن سامنے ہے ایک یہ کہ وہ خود محتار کشمیر رہ سکتا ہے یا وہ پاکستان کے ساتھ رہ سکتا ہے جتنا بڑا ایک انڈیا ہے وہ80 لاکھ آبادی کا مسلم اکثریت کا علاقہ جو ہے۔ وہ اتنا چھوٹا سا ملک ہے انڈیا جتنے بڑے ملک کے مقابلے میں وہ ایک خود محتار ملک کی شکل اختیار کر سکتا ہے اس لئے میرا خیال ہے ممکن نہیں ہو سکتا انڈیا سے الگ ہو کر وہ الگ ریاست بن سکتا، کشمیر کے لئے پاکستان کے ساتھ رہنا زیادہ بہتر ہو گا۔ اس کا آپشن موجود ہے جو اس وقت انڈیا کے اندر کے حالات ہیں جس طرح سے شہرت کے قانون پر پورے ملک میں چور مچا ہے لگتا ہے شہریت قانون چل سکے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

