نبی کریمﷺ نے فرمایا،” تمہارے لیے لوکی موجود ہے، یہ عقل بڑھاتی ہے اور دماغ کو طاقت بخشتی ہے“( طبرانی)۔ایک موقعے پر حضور اکرمﷺ نے حضرت عائشہؓ سے فرمایا،”جب خشک گوشت پکاﺅ، تو اس میں کدّو (لوکی) ڈال کر اضافہ کرلیا کرو، کیوں کہ یہ غم گین دِل کو مضبوط کرتا ہے“(ابن قیم)۔
لوکی کی اقسام
لوکی، نبی کریمﷺ کی پسندیدہ ترکاری کہلاتی ہے، اسے کدّو بھی کہاجاتا ہے، اس کی دواقسام ہیں۔ایک قسم لمبی اور پتلی، جب کہ دوسری گول مٹول اور فربہی مائل ہے، تاہم دونوں اقسام یک ساں طور پر مفید ہیں، ازمنہ قدیم میں لوکی، عرب، ایران اور بھارت کے مختلف علاقوں میں کاشت کی جاتی تھی، مگر اب اپنی افادیت، غذائیت، توانائی اور خواص کی بدولت دنیابَھر میں کاشت کی جارہی ہے۔
لوکی کی تاثیر
لوکی کا مزاج سرد ہے، اس میں پروٹین، چکنائی، معدنی اجزاء، فائبر، کیلشم، فاسفورس اور آئرن سمیت وٹامن بی کمپلیکس بھی موجود ہوتا ہے، جب کہ پانی کی مقدار96فی صد پائی جاتی ہے۔یہ صرف توانائی ہی نہیں فراہم کرتی، بلکہ اس میں جراثیم ک±ش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، مختلف م±مالک کے باشندے لوکی کو اپنے اپنے طریقے کے مطابق استعمال کرتے ہیں۔اس کے طبّی فوائد وخواص اپنی جگہ، مگر یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آلات موسیقی میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے، تمام تار والے سازوں کا پیندا خشک لوکی سے بنتا ہے۔امریکا اور کینیڈا میں کرسمس کے موقعے پر ’کدّو کا حلوا‘ ایک خاص ڈش کے طور پر کھایا جاتا ہے،تو یورپ میں ’کدّو کا شوربا‘ اور ’پڈنگ‘ عام ہے۔کئی م±مالک میں رغبت سے کھائی جانے والی لوکی پاکستان میں بھی کئی طریقوں سے پکائی جاتی ہے، مثلاً گوشت کے ساتھ بطور ترکاری، پھر لوکی کا سالن، حلوا، مربّہ، رائتہ، کباب اور کوفتے وغیرہ بھی بنائے جاتے ہیں۔توکیوں نہ آج ظہرانے کا اہتمام لوکی کے مزے دار کوفتوں سےکرلیا جائے اور اس کے لیے ترکیب توہماری جانب سے حاضر ہے، بس پکانے کا تردّد آپ کو کرنا ہوگا۔
لوکی کے کوفتوں کی ترکیب
اجزاء
لوکی آدھاکلو، بیسن چھے کھانے کے چمچ، نمک حسبِ ذائقہ، لال مرچ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، گرم مسالا پاﺅڈر آدھا چائےکاچمچ، سفید زیرہ پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچ، لہسن پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچ، ہرادھنیا، پودینا (باریک کٹا ہوا) دو دو چمچ، ہری مرچیں (باریک ک±ٹی ہوئی) دوعد اور تیل (فرائی اور گریوی کے لیے) حسبِ ضرورت۔ خیال رہے کہ ہری مرچ، ہرادھنیا اور پودینا دھوکر بالکل خشک کیا ہوا ہو۔
گریوی کے لیے اجزائ
پیاز(درمیانی پِسی ہوئی)ایک عدد، بڑی الائچی دوعدد، کالی مرچ چھے عدد،لونگ دو عدد،لہسن،ادرک کا پیسٹ چار کھانے کےچمچ، لال مرچ پاﺅڈر دوچائے کے چمچ، دھنیا پاﺅڈر دوچائے کے چمچ، ہلدی پاﺅڈر آدھا چائے کاچمچ، نمک حسبِ منشاءاوردہی آدھا پاﺅ۔
ترکیب
پہلے لوکی دھوکر کھرچ لیں، پھر کدّوکش کرکے اس کا پانی نچوڑ لیں، اب ایک باﺅل میں لوکی، نمک، لال مرچ، گرم مسالا پاﺅڈر، سفید زیرہ اور لہسن شامل کرکے اچھی طرح مِکس کریں۔پھر تھوڑا تھوڑا کرکے بیسن شامل کرتی جائیں، اگر دویاتین چمچ ڈالنے کے بعد محسوس ہوکہ کوفتے بن سکتے ہیں، تو مزید بیسن شامل نہ کیا جائے۔اس کے بعد ہرا مصالحہ شامل کرکے ایک بار پھر آمیزہ مِکس کرکےحسب منشا کوفتے بنالیں۔جب کوفتے بن جائیں،تو پین میں تیل گرم کرکےفرائی کرکےایک طرف رکھ دیں۔
کوفتوں کی گریوی
اب گریوی کے لیے ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑائیں، پھر اس میں پیاز کا پیسٹ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں، اب لہسن، ادرک کا پیسٹ شامل کر تھوڑا سا بھون کر دہی ڈال کے ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔جب تیل الگ نظر آنے لگے، تو حسبِ منشا پانی شامل کرکے شوربا بنالیں، آخر میں کوفتے ڈال کر ذرا سا پکنے دیں۔پھر دو منٹ کے لیے ڈھکن ڈھک کر دَم دے دیں۔سِرو کرنے سے قبل دھنیا پودینا چھڑک دیں۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

