تازہ تر ین

دالیں بھی مارکیٹ سے غائب ،آٹا بحران ،وزیر اعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ،چکی مالکان کا ہڑتال کا اعلان

لاہور‘ اسلام آباد (نمائندگان خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گندم اور آٹے کے بحران کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔میڈیا میں سامنے والے نوٹی فکیشن کے مطابق عمران خان کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے سربراہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں محکمہ انسداد کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے گریڈ 20 یا اس سے زائد کا کوئی افسر اور کمیٹی کے سربراہ کا منتخب کردہ کوئی رکن شامل ہوگا۔تحقیقاتی کمیٹی آٹا، گندم بحران کی وجوہات اور اس کے ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ لاہور میں آٹا بحران کے بعد بازار سے دالیں بھی غائب ہونے لگیں۔ گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے نتیجے میں دکانوں سے دالیں غائب ہونے لگی اور 100سے زائد اسٹورز مالکان نے سرکاری ریٹس پردالیں فروخت کرنا بند کردیں۔ سپر اسٹورز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم نے تھوک اور ڈی سی ریٹ کے فرق کو ٹھیک کرنے مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت پنجاب نے دالوں کے ریٹس بڑھانے کی منظوری تاحال نہ دی، مطالبات تسلیم نہ ہونے پردال، سبزی اور پھل کے کاونٹر بند کردیے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے حکم دیا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز دکانوں پر دالوں کی فروخت یقینی بنائیں، حکومت پنجاب کوقیمتوں کے حوالے سے سمری بھجوادی ہے، لیکن اس پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا اس لیے دالیں طے شدہ پرانے ریٹس پر فروخت ہونگی۔ آٹا‘ چکی اونرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ پر چھاپے مارنے کا الزام عائد کرتے ہوئے غیرمعینہ مد ت تک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے عہدیدران کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے باجود ہمارے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا۔ درج مقدمات کی نقول بھی فراہم نہیں کی جارہیں جبکہ پولیس اسٹیشن جانے والے رہنماﺅں کوبھی ہراساں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کیخلاف صوبائی دارالحکومت میںغیر معینہ مدت کے لیے چکیاں بند کر رہے ہیں جبکہ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بھی چکی ایسوسی ایشن کے ساتھ ہڑتال میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv