تازہ تر ین

ایڈیلیڈ اوول :(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 589 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگ ڈکلیئر کردی جبکہ اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 300 رنز بنا کر اپنی ٹرپل سنچری اسکور کرڈالی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جو درست ثابت ہوا۔کھیل کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبسچینجکی شاندار سنچریوں کی بدولت کینگروز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بناکر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی تھی۔پہلے روز پاکستان کو ابتدا میں ہی ایک وکٹ ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کی جوڑی کیریز پر ڈٹ گئی تھی اور پاکستانی باو¿لرز ان کے سامنے بے بس نظر آئے اور آسٹریلوی ٹیم پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 302 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔302 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر آج جب کینگروز نے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر 166 جبکہ مارنس لبسچینج 126 رنز پر موجود تھے۔تاہم شاہین شاہ آفریدی نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نئی گیند کا فائدہ اٹھایا اور 369 رنز کے مجموعی اسکور پر پر مارنس کی وکٹ حاصل کی، جو 162رنز بنا سکے۔اس کے بعد آنے والے بلے باز اسٹوین اسمتھ تھے جو صرف 36 رنز بناسکے اور وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا شکار ہوگئے۔تاہم ان 36 رنز کے ساتھ ہی اسٹیو اسمتھ نے ساتھ ہی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا اور 7 ہزار ٹیسٹ رنز بنا کر ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا۔مذکورہ ریکارڈ بنانے والے اسٹیو اسمتھ 11 ویں آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے۔3 کھلاڑیوں کے نقصان کے باوجود آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور ڈیوڈ وارنر نے 389 گیندوں پر اپنی ٹرپل سنچری پوری کرلی۔جس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈکلیئر کردی اور آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر 335 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہے، جس میں ‘پنک بال’ استعمال کی جارہی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹسیٹ سیریز کے آخری میچ کے لیے حارث سہیل، نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر کو ڈراپ کرتے ہوئے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ حریف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ اوپننگ بلے باز امام الحق جبکہ محمد عباس اور محمد موسیٰ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شامل 19سالہ موسیٰ خان آسٹریلیا کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا۔خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور باو¿لنگ دونوں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئیں اور آسٹریلیا نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔اگر پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں بھی شکست سے دوچار ہوتی ہے تو یہ گرین شرٹس کو آسٹریلوی سرزمین پر لگاتار پانچواں کلین سوئپ ہوگا جہاں فتح تو دور پاکستانی ٹیم گزشتہ 20 سال میں کوئی ٹیسٹ میچ ڈرا بھی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے گی۔ اسکواڈ پاکستان: امام الحق، شان مسعود، اظہرعلی(کپتان)، اسد شفیق، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد موسی، محمد عباس آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، جوئے برنس، مارنس ، اسٹیون اسمتھ، میتھیو ویڈ، ٹریوس ہیڈ، ٹم پین (کپتان)، پیٹ کمنز،مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ

ایڈیلیڈ اوول :(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر 589 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگ ڈکلیئر کردی جبکہ اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 300 رنز بنا کر اپنی ٹرپل سنچری اسکور کرڈالی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جو درست ثابت ہوا۔کھیل کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبسچینجکی شاندار سنچریوں کی بدولت کینگروز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بناکر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی تھی۔پہلے روز پاکستان کو ابتدا میں ہی ایک وکٹ ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کی جوڑی کیریز پر ڈٹ گئی تھی اور پاکستانی باو¿لرز ان کے سامنے بے بس نظر آئے اور آسٹریلوی ٹیم پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 302 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔302 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر آج جب کینگروز نے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو ڈیوڈ وارنر 166 جبکہ مارنس لبسچینج 126 رنز پر موجود تھے۔تاہم شاہین شاہ آفریدی نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نئی گیند کا فائدہ اٹھایا اور 369 رنز کے مجموعی اسکور پر پر مارنس کی وکٹ حاصل کی، جو 162رنز بنا سکے۔اس کے بعد آنے والے بلے باز اسٹوین اسمتھ تھے جو صرف 36 رنز بناسکے اور وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند کا شکار ہوگئے۔تاہم ان 36 رنز کے ساتھ ہی اسٹیو اسمتھ نے ساتھ ہی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا اور 7 ہزار ٹیسٹ رنز بنا کر ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا۔مذکورہ ریکارڈ بنانے والے اسٹیو اسمتھ 11 ویں آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے۔3 کھلاڑیوں کے نقصان کے باوجود آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ جاری رکھی اور ڈیوڈ وارنر نے 389 گیندوں پر اپنی ٹرپل سنچری پوری کرلی۔جس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز 3 کھلاڑی آو¿ٹ پر ڈکلیئر کردی اور آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر 335 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ میچ ہے، جس میں ‘پنک بال’ استعمال کی جارہی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹسیٹ سیریز کے آخری میچ کے لیے حارث سہیل، نسیم شاہ اور عمران خان جونیئر کو ڈراپ کرتے ہوئے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ حریف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ اوپننگ بلے باز امام الحق جبکہ محمد عباس اور محمد موسیٰ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شامل 19سالہ موسیٰ خان آسٹریلیا کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا تھا۔خیال رہے کہ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور باو¿لنگ دونوں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئیں اور آسٹریلیا نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔اگر پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں بھی شکست سے دوچار ہوتی ہے تو یہ گرین شرٹس کو آسٹریلوی سرزمین پر لگاتار پانچواں کلین سوئپ ہوگا جہاں فتح تو دور پاکستانی ٹیم گزشتہ 20 سال میں کوئی ٹیسٹ میچ ڈرا بھی کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے گی۔
اسکواڈ پاکستان: امام الحق، شان مسعود، اظہرعلی(کپتان)، اسد شفیق، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد موسی، محمد عباس
آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر، جوئے برنس، مارنس ، اسٹیون اسمتھ، میتھیو ویڈ، ٹریوس ہیڈ، ٹم پین (کپتان)، پیٹ کمنز،مچل اسٹارک، ناتھن لیون، جوش ہیزل ووڈ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv