تازہ تر ین

طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکار رہا کر دیئے

افغانستان (ویب ڈیسک)دو غیر ملکی پروفیسرز کے بعد طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو بھی رہا کر دیا۔چند روز قبل افغان طالبان نے تین رہنماﺅں کے بدلے دو غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا تھا اور اس فیصلے کو وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت عالمی سطح پر خوب سراہا گیا تھا۔اب اطلاعات ہیں کہ طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو بھی رہا کر دیا ہے۔انٹرنیشنل کمیونٹی فار ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی تنظیم کے توسط سے طالبان نے افغان فورسز کے 10 اہلکاروں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا ہے۔آئی سی آر سی حکام کے مطابق طالبان نے افغان فورسز کے اہلکاروں کو صوبے ہلمند کے ضلع نہر سراج میں ہمارے سپرد کیا اور پھر ہم نے انہیں لشکر گاہ منتقل کیا جہاں انہیں افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv