افغانستان (ویب ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا۔افغان حکام کے مطابق 600 کے قریب داعش کے شدت پسندوں نے اپنے خاندانوں سمیت ہتھیار ڈال ڈال دیئے ہیں۔گورنر ننگر ہار شاہ محمود میاں خیل کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ 2000 داعش فائٹرز اور ان کے خاندان والوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔افغان صدر اشرف غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان فورسز نے داعش کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ملک سے شدت پسندوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔اشرف غنی کا کہنا ہے کہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے لوگوں سے انسانی ہمدردی کی بناءپر اچھا سلوک روا رکھا جائے۔دوسری جانب طالبان نے افغان صدر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں بلکہ انہوں نے جنگ کو طول دیا اور طالبان کو داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں جھڑپوں سے روکا۔اس سے قبل عراق، شام، ایران اور روس بھی داعش کے خاتمے اور شدت پسند تنظیم کے خلاف فتح کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد شدت پسند تنظیم کے خاتمے کا اعلان کر چکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
- مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

