کولمبو: (ویب ڈیسک )سری لنکا میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں اپوزیشن امیدوار سابق لیفٹیننٹ کرنل 70 سالہ گوٹابایا راجا پاکسے نے میدان مار لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار ساجتھ پریماداسا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اپوزیشن امیدوار گوٹابایا راجا پاکسے نے 55 فیصد ووٹ حاصل کرکے کانٹے دار مقابلے میں فتح حاصل کرلی ہے۔ نو منتخب صدر کل اپنے عہدے کا حلف ا±ٹھائیں گے۔ پ±ر امن ماحول میں ووٹنگ کی شرح 80 فیصد رہی۔صدارتی الیکشن کے فاتح سابق لیفٹیننٹ کرنل گوٹابایا راجا پاکسے سابق صدر مہندا راجا پاکسے کے بھائی ہیں اور اپنے بھائی کے دور حکومت میں 2005 سے 2015 کے درمیان وزارت دفاع کے سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے اور اس دوران تامل باغیوں کی سرکوبی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جس پر انہیں عوام میں ا±ن کے گھر میں پکارے جانے والے نام ’ٹرمینیٹر‘ سے شہرت ملی۔تاحال سرکاری سطح پر انتخابات کے نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن گوٹابایا راجا پاکسے کے ترجمان نے کامیابی کا اعلان کردیا ہے جب کہ حکمراں جماعت کے امیدوار ساجتھ پریماداسا نے بھی اپنی شکست کو تسلیم کرلی ہے اور حریف امیدوار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔واضح رہے کہ سری لنکا میں رواں برس ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 6 خود کش حملوں میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے قبل صدر متھری پالا سری سینا اور وزیراعظم وکرم سنگھے کے درمیان اقتدار کی آنکھ مچولی سے آئینی بحران پیدا ہوگیا تھا جس پر سپریم کورٹ کو بھی مداخلت کرنا پڑی تھی۔
بریکنگ نیوز
- ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
- سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
- اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
- آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
- پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
- سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
- پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
- لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
- پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
- جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
- دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
- اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
- امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
- کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
- امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

