تازہ تر ین

بھارت کی آبی دہشتگردی ،چناب کا پانی روک لیا ،دریا خشک ،نہر مرالہ راوی لنک بند

سیالکوٹ(صباح نیوز)بھارت کی طرف سے 1960ءکے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب کا پانی بگلیہارڈیم پر روک لئے جانے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد انتہائی کم ہوکر آٹھ ہزار سات وستانوے کیوسک رہ گئی اور دریائے چناب کا ستانوے فیصد سے زائد حصہ خشک ہوگیا اورپانی کمی کی وجہ سے نہر مرالہ راوی لنک مسلسل دس روز سے مکمل طور پر بند رہی اور د وسری نہر اپرچناب میں پانی بیس ہزار کیوسک سے کم ہوکر چار ہزار سات سو کیوسک رہا جس کی وجہ سے سیالکوٹ ، پسرور ، نارووال ، ڈسکہ ، گوجرانوالہ ودیگر اضلاع کی ہزاروں ایکٹر زرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلوں کو نہری پانی نہ ملنے سے نقصان پہنچا جہاں کسان وکاشتکار ٹیوب ویلوں کا پانی فصلوں کو لگانے پر مجبور رہے ،مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کے حوالے سے بھارت نے 1960ءمیں اس وقت کے صدر پاکستان جنرل ایوب خان کے دور میں سندھ طاس معاہدہ کیا تھاجس کے تحت بھارت دریائے چناب میں ہر لمحہ55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند تھا لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہارڈیم تعمیر کرکے وہاں پانی روک لیا اور اب پانی نہ ہونے کے برابر ہے ، ترجمان ایری گیشن کے مطابق صرف دریائے چناب کے اپنے پانی کی آمدآٹھ ہزار سات سو ستانوے کیوسک رہی تاہم مقبوضہ کشمیر سے آکردریائے چناب میں شامل ہونے والے دیگر دودریاﺅں میں دریائے مناور توی کے پانی کی آمد نو سو چونتیس کیوسک اور دریائے جموں توی کے ایک ہزار پانچ سو اڑتالیس کیوسک پانی کے شامل ہونے سے دریائے چناب کے پانی کی مجموعی آمد گیارہ ہزار دو سو اناسی کیوسک رہی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv