تازہ تر ین

مارچ سے حکومت ختم نہیں ہوگی ،مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا

لاہور، اسلام آباد (آن لائن، آئی این پی) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے حکومت ختم نہیں ہونے والی آئین حکومت کے آنے اور انے کاطریقہ کار واضح ہے حریم شاہ کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے جس کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سیاست میں روادری بہت ضروری ہے۔ جے یو آئی ف کے آزادی مارچ سے کشمیر ایشو کو نقصان پہنچا ہے۔ گزشتہ روز گورنر ہاﺅس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود پریشی نے کہا کہ کرتارپور راہداری خیر سگالی کی بمقام ہے۔ وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا باقاعدہ اختتام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مندر، گوردوارے آباد ہیں مگر مقبوضہ کشمیر میں مسلمان آزاد نہیں۔ نہ تو وہاں کشمیری عوام کو نماز جمعہ ادا کرنے دیا جاتا ہے اور نہ ہی وہاں اہل تشیع کو محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت ہے۔ ہم مسئلہ کشمیر پر انپے موقف پر قائم ہیں مگر بھارت خطے کے استحکام کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں کشمیر کا ذکر ہو رہا ہے۔ بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اگر حالات نارمل ہیں تو غیر ملکی میڈیا کو وہاں جانے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی کشمیری عوام کی آواز بن سکتے ہیں ضرور بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی احتجاج سے پہلے ہی حکومت کی تمام تر توجہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر تھی مقبوضہ کشمیر پر انسانی حقوق کی پامالی کو عالمی میڈیا اجاگر کر رہا تھا جبکہ احتجاج شروع ہوا تو مقامی میڈیا کی توجہ تقسیم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے بھارتی میڈیا بھی ہمارے اندرونی حالات کو منفی انداز میں پیش کر رہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ ہماری جانب سے خیرسگالی کا پیغام ہے اور راہداری کھولنے سے دنیا بھر کی سکھ برادری کو خیرسگالی کا پیغام دیا ہے جبکہ ہم نے ثابت کیا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والے آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے متنازعہ ہونے کو بھارت بھی عالمی سطح پر تسلیم کر چکا ہے اور مسئلہ کشمیر کے تنازعہ پر اقوام متحدہ کی کئی قراردادیں موجود ہیں جبکہ کشمیر پر ہم پر امن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اندر اور گوردوارے آباد ہیں جو جانا چاہیے چا سکتا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کی نماز کی اجازت نہیں ہے اور مساجد میں تالے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارا جمہوری رویہ ہے اسے برقرار رکھیں گے اور امید کرتے ہیں جس وضع داری کا مظاہرہ حکومت نے کیا اور اپوزیشن بھی کرے گی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پانچ دہائیوں سے کھٹائی پر پڑا تھا اس حکومت نے اس کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جو اور بھارت مکروہ چرہ دنیا میں بے نقاب کیا ہے، بھارت خود کو دنیا کی سب سےبڑی جمہوریت کہلواتا تھا لیکن دنیا نے اس کی اصلیت دیکھ لی ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملائیشین ہم منصبسیف الدین عبداللہ نے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین خطے میں امن و امان سمیت اہم امور پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سےملائیشیا کے وزر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے ٹیلفونک رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان ملائشیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv