اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کے دل کے وال میں کلاٹ (خون کا لوتھڑا) بن گیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری ایک ہفتے سے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس 1 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو کمزوری اور شوگر کی وجہ سے ہاتھوں میں کپکپاہٹ کی شکایت ہے جبکہ ان کے پرانے اسسٹنٹ کی وجہ سے دل کے وال میں کلاٹ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آصف علی زرداری کے لیے تھیلیئم اسکین کو لازمی قرار دیا ہے اور آصف زرداری کو تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔ نیب راولپنڈی کی حراست میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو 23 اکتوبر کی رات کمر اور گردن کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ آصف زرداری کو ڈپریشن، جسمانی کمزوری، گردن اور مہروں میں شدید درد کی بھی شکایت ہے۔ اس کے علاوہ ان کے غدود میں غیر معمولی اضافے کی تشخیص بھی ہوئی ہے جسے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ پمز ہسپتال میں آصف علی زرداری کے وارڈ کو ہی سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر اور ان کی بہن فریال تالپور جعلی اکانٹس کیس میں قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی کی حراست میں ہیں۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

