تازہ تر ین

بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر یادگاری سکہ جاری

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ یادگاری سکے کے ایک رخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان کندہ ہے جب کہ دوسرے رخ پر سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ کی تصویر ہے، ساتھ ہی گرو نانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ درج ہیں۔یہ یادگاری سکہ 50 روپے مالیت کا ہے، یادگاری سکہ سکھ برادری کے عہدے داروں کو پیش کیا گیا۔ سکھ برادری نے سکے کے اجرا پر خوشی کا اظہار کیا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv