تازہ تر ین

آج یوم تاسیس کے حوالے سے مظفرآباد سمیت آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیوں کا سلسلہ جاری

مظفرآباد: (ویب ڈیسک) کشمیریوں نے بھارتی غلامی سے آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے 24 اکتوبر 1947 کو آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی بنیاد رکھی جسے ہر سال یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔24 اکتوبر 1947 کو ظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کے خلاف کشمیری مسلمانوں نے مسلح جدو جہد کرکے ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ آزاد کرایا اور آزاد کشمیر کے نام سے کشمیریوں کی نمائندہ حکومت کی بنیاد ڈالی۔ اس دن کو آزادکشمیر کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔یوم تاسیس کے موقع پر کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے اور بھارتی ناجائز فوجی قبضے کے خاتمے کے لئے جانیں قربان کرنے والے محسنوں کو بھی یاد کیا جاتا ہے۔یوم تاسیس کے حوالے سے مظفرآباد سمیت آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv