تازہ تر ین

بھارتی وزیراعظم 8 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی: بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کے افتتاح کیلئے پاکستان آئیں گے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں بھارتی وزیر ہرسیمرات کور بادل کی ٹویٹ کا حوالہ دیا بھی دیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ نریندر مودی آٹھ نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے۔ہرسیمرات کور بادل کے مطابق سکھ کمیونٹی کا کرتارپور صاحب کے دیدار کا خواب پورا ہونے کو ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 8 نومبر کو تاریخ رقم ہو گی جب نریندر مودی کرتارپور کا افتتاح کریں گے۔جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح  کی تاریخ فائنل نہیں ہوئی جبکہ اس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح مقررہ وقت پر ہی ہوگا۔یال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو تحریری طور پردعوت نامہ بھجوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب ایک بڑا موقع ہےاور جس پر ہم بہت خوش ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv