تازہ تر ین

بدترین کرفیو کا آج 69 واں دن ، سرینگر کی جامعہ مسجد میں مسلسل دسویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی

سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاو¿ن اور کرفیو کا آج 69 واں دن ہے۔ 80 لاکھ سے زائد کشمیری گھٹن میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ مودی حکومت کی جانب سے عائد جابرانہ پابندیاں انہترویں روز بھی جاری ہیں۔ ذرائع مواصلات بدستور معطل، اشیائے خورو نوش اور ادویات کی قلت بھی برقرار، اسکول اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔گزشتہ روز نماز جمعہ کے وقت بھارتی بربریت کیخلاف ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔ سرینگر، بڈگام، گندر بل ، پلوامہ ،کلگام، شوپیاں، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے آزادی کے حق اور بھارت کیخلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔قابض فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ انتظامیہ نے سرینگر کی جامعہ مسجد میں مسلسل دسویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv