Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
  • حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
  • امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
  • ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
  • جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
  • روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
  • یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
  • کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
  • کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
  • چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
  • سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
  • اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

وزیراعظم عمران خان کی ’میرا بچہ الرٹ‘ کے نام سے ایپلی کیشن تیار کرنے کی ہدایت

By adminاکتوبر 2, 2019
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ’میرا بچہ الرٹ‘ کے نام سے ایپلی کیشن بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ کابینہ اجلاس شروع ہونے سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان تھنک ٹینکس سے ملاقاتوں سمیت 70سے زائد تعارفی سیشنز کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کرنے اور بھارتی حکومت کی جانب سے غیر قانونی اور ظالمانہ اقدامات کو بے نقاب کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ نے گوادر بندرگاہ کو ٹیکسیشن سے مستثنیٰ قرار دینے، ای کامرس پالیسی اور حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کیلئے بین الوزارتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔معاون خصوصی کے مطابق کابینہ نے نیکٹا کو وزارتِ داخلہ کے ماتحت کرنے کے ضمن میں رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دی جبکہ ای کامرس پالیسی فریم ورک پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس کی منظوری بھی دی گئی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ موجودہ اجلاس اس سال کا (جنوری 2019 سے) 37 واں اجلاس ہے، اب تک 1143 فیصلے لیے گئے، ان فیصلوں میں1020پر مکمل عمل درآمد کیا جا چکا ہے جو کہ کل فیصلوں کا 90 فیصد ہے، 34 فیصلوں پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ 35 فیصلے مختلف وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہیں جو کہ 27 وزارتوں سے متعلق ہیں یہ مجموعی فیصلوں کا 3 فیصد بنتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا کہ آئندہ دو ہفتوں میں ’میرا بچہ الرٹ‘ کے نام سے ایپلی کیشن تیار کی جا رہی ہے تاکہ گمشدہ بچوں کو ڈھونڈنے اور ان کو ان کے والدین سے ملانے میں مدد مل سکے، جن افراد کے پاس اینڈرائیڈ فون نہیں ہیں ان کی انٹرنیٹ تک رسائی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے’میرابچہ الرٹ‘کے نام سے خصوصی ایپلی کیشن بنانے کی ہدایت کی ہے جو 2 ہفتوں میں تیارکرلی جائے گی۔ ایپلی کیشن کی مدد سےگمشدہ بچے کے درج کوائف فوری پولیس حکام تک پہنچ جائیں گے، یہ ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ معاون خصوصی برائے صحت نے کابینہ کو ڈینگی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ڈینگی کا مرض پھیلنے پر اظہار تشویش کیا ہے اور ہدایت کی کہ ڈینگی پر کنٹرول کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے بروقت اقدامات کیے جائیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے 18 ستمبر کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی، ان فیصلوں میں پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون اسکیم کے ضمن میں سبسڈی کی ادائیگی، ملک میں گندم کی دستیابی کی صورتحال اور پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور ریفارمز ڈویژن کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی فراہمی شامل ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک میں گندم کی دستیابی کی صورتحال تسلی بخش ہے، اس وقت ملک میں 3 ملین ٹن گندم اضافی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کے باوجود بھی مصنوعی طور پر آٹے کی قیمت میں اضافے کی شکایت ملی ہے، وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک میں آٹے کی قیمت کسی صورت نہ بڑھے اور اس سلسلے میں صوبوں کی مشاورت سے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ روزمرہ کی اشیاءکی قیمتوں کے حوالے سے رپورٹ ہفتہ وار بنیادوں پر پیش کی جائے ۔

admin

Keep Reading

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام

تازہ ترین

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.