اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے ای کامرس پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے ‘ای شاپنگ’ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ‘ای گیٹ وے’ اور ‘ای بلنگ’ سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‘وزیر اعظم عمران خان کا کشمیر مشن کامیاب رہا اور انہوں نے دورہ امریکا کے حوالے سے اپنے تمام اہداف حاصل کیے۔’انہوں نے کہا کہ ‘وزیر اعظم نے اپنے دورہ امریکا پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا اور انہیں عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بتایا۔’فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان، ترکی اور ملائیشیا مل کر ایک جدید ٹی وی چینل بنائیں گے جس کے ذریعے اسلام مخالف پروپیگنڈے کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اسلامک چینل اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرے گا۔’ان کا کہنا تھا کہ اس چینل کے ذریعے تینوں ممالک کی حکومتوں کی پالیسیاں، سروس ڈیلوری پروگرامز، عوامی مفادات میں اٹھائے گئے اقدامات سامنے لائے جائیں گے اور دنیا بھر کو اسلامی تاریخ اور ہیروز سے متعلق بتایا جائے گا۔انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں اور منظوریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں اور وزارت فوڈ سیکیورٹی کو ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی صورت میں آٹے کی قیمتیں نہیں بڑھنی چاہیئیں، گندم کی قلت نہیں ہونی چاہیے اور موجودہ اسٹاک کو ریلیز کرنے کے لیے وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر میکانزم بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی وبا نے پورے ملک کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے، وزیر اعظم کو چاروں صوبوں میں ڈینگی کے شکار افراد سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے گئے اور اس سے جڑے چیلنجز سے متعلق بتایا گیا، عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو فی الفور وہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے میں مدد کرنے کی ہدایت کی جس سے اس مرض کا تدارک کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ای کامرس پالیسی کی اصولی منظوری دی گئی اور جدید دنیا کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے ‘ای شاپنگ’ کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر ‘ای گیٹ وے’ اور ‘ای بلنگ’ سے متعلق حکمت عملی اور روڈ میپ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وزارت تجارت کی تجویز کردہ ‘پاکستان حلال فوڈ اتھارٹی’ کے قیام کے حوالے سے تمام متعلقہ وزارتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان روابط کے لیے ایک بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں عمران خان کو ‘پاکستان سٹیزن پورٹل’ کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد شہری اس میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، 12 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 10 لاکھ 57 ہزار سے زائد کا ازالہ کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہر وزارت کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عوامی مفادات سے متعلق وہ پالیسیاں جن کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچتا ہو، ان کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کریں اور لوگوں کو ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیو یارک سے واپسی پر وزیر اعظم کے طیارے میں فنی خرابی اتفاقیہ تھی اور ہم نہیں سمجھتے کہ اس میں کوئی سازش شامل تھی۔’تبدیلی کی خبریں چلانے والوں کو میرے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا’کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیوں کی بازگشت کے حوالے سے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں جب چاہیں تبدیلیاں کریں جسے کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، البتہ گزشتہ روز جو چینلز میری تبدیلی سے متعلق بریکنگ نیوز چلا رہے تھے ان کے لیے اچھی خبر نہیں ہے اور انہیں میرے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا کیونکہ وزیر اعظم نے اجلاس میں مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

