نیویارک:(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران نیویارک میں یو این آفس کے باہر بڑی تعداد میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نیویارک میں نریندر مودی کی تقریر کے وقت بڑی تعداد میں مظاہرین سراپا احتجاج رہے، مظاہرین نے بھارتی بربریت کے خلاف نعرے بازی کی اور ’مودی قاتل‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے جس پر ’مودی دہشت گرد ہے‘ کے جملے درج تھے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں جبری پابندیاں اور کرفیو ختم کرنے کے مطالبات بھی تحریر کیے گئے تھے۔مظاہرین نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلیے ہاتھوں میں آزاد کشمیر کے جھنڈے بھی پکڑ رکھے تھے۔