تازہ تر ین

کل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاک لنکا پہلے ون ڈے کا آغاز،رینجر ز نے سکیورٹی سنبھال لی

کراچی: (ویب ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے چاروں اطراف کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ کارساز روڈ ،اسٹیڈم روڈ، ڈالمیا روڈ پر غیر ضروری سڑکوں اور گلیوں کو بند رکھا جائے گا۔نیشنل اسٹیڈیم اوراس کے ا طراف میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے ٹریفک پلان کے تحت عمل کیا جائے گا، ٹریفک پولیس اہلکار میچ کے آغاز سے اختتام تک ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے لے موجود ہوں گے۔خیال رہے پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv