تازہ تر ین

عمران خان کی اپیل پر شوبز شخصیات بھی کشمیر آور کا حصہ بنیں، سوشل میڈیا پر پیغامات

لاہو ر (ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستارے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی اپیل کے بعد ‘کشمیر آور’ منایا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے اپنے خطاب میں اور پھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی عوام سے اپیل کی تھی کہ سب جمعہ کے روز کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف اکٹھے ہوں۔عمران خان کے بعد کئی نامور شخصیات نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے، جبکہ خود بھی کشمیر آور کا حصہ بننے کا اعلان کرنے کے ساتھ لوگوں سے بھی اس کا حصہ بننے کی درخواست کی۔اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘کشمیریوں اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی میں کھڑے ہیں، اس وقت ہم صرف امن کی دعا کرتے ہیں’۔نامور اداکار شان شاہد نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے کہنے پر سامنے آئیں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں۔اداکار فخر عالم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ہر دن کشمیریوں کا سپورٹ کریں، خاص کر جمعہ کے دن جب سب اکٹھے ہورہے ہوں، تاکہ دنیا دیکھ لے کہ ہم ایسے وقت خاموش نہیں تھے جب انسانیت تکلیف میں تھی’۔ہمایوں سعید نے کہا کہ ‘کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں اور وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر اس احتجاج کا حصہ ضرور بنیں’۔گلوکار شہزاد رائے نے اعلان کیا کہ ‘میں فاطمہ جناح گوورمنٹ اسکول کی 2500 طلبات کے ہمراہ کشمیر آوز مناو¿ں گا، کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہمارا ساتھ دیں’۔خیال رہے کہ کشمیر آور دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک منایا گیا، اس دوران ملک بھر میں سائرن بجائے گئے جس پر تمام ٹریفک اور حکومتی مشینری نے کام روک دیا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، جس کے ساتھ ہی تمام افراد اپنے مقامات پر کھڑے ہوگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv