تازہ تر ین

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے,بدھ کے روز مارکیٹ 100 انڈیکس 30 ہزار 419 کی سطح پر کھلی اور کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 160.14 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 579 سطح پر پہنچ چکی ہے۔یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان رہا اور سرمایا کار کافی متحرک رہے , منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29562 پر تھا اور دن کے اختتام پر آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کا دیکھا گیا۔مارکیٹ میں اچھا خاصا کاروبار ہونے کے باوجودہ الیکٹریکل مصنوعات بنانے والی کمپنی پی اے ای ایل کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا اور فی شیئر کی قیمت میں 1?32 کی کمی ہوئی۔کے ایم ایل، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور کیپکو سمیت دیگر کمپنیاں آج منافع کمانے میں کامیاب رہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv