تازہ تر ین

کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ،وزیراعظم کا یوم آزادی پر پیغام

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو¿اجداد نے مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے تحفظ کے لیے قربانی دی، حالیہ بھارتی اقدامات سے ان کے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کی حالت زار پر افسردہ ہیں تاہم ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنا کر ملک کو درپیش چینلجز پر قابو پایا جاسکتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔آج پورے ملک میں یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے دن کے طور پر منایا گیا۔ اس موقع پر پورے ملک میں تقریبات منعقد ہوئیں اور ہر خاص و عام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا رہے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv