تازہ تر ین

کراچی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب

کراچی(ویب ڈیسک)صوبہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی میں رات سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کے نشیبی علاقے زیر ا?ب ا?گئے اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور نکاسی کا نظام بھی متاثر ہوا جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب شہر کی اہم شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث یہ سڑکیں ندی، نالوں کا منظر پیش کررہی تھیں جبکہ درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں، جنہیں نکالنے کے لیے شہری اپنی مدد ا?پ کے تحت کوششیں کرتے نظر ا?ئے۔کراچی میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش کے باعث شاہراہ فیصل، ڈیفنس، کلفٹن، گلستان جوہر، نیپا چورنگی، ایئرپورٹ روڈ، کورنگی، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹاو¿ن، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، بہادرآباد، اسٹیڈیم روڈ، لیاقت آباد اور ایف سی ایریا میں مختلف مقامات پر کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔اس کے علاوہ سندھ سیکریٹریٹ، سندھ اسمبلی، گورنر ہاوس کے قریب باغ جناح کے سامنے اور دیگر مقامات پر کئی فٹ پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جبکہ پانی جمع ہونے کے باعث کارساز سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔علاوہ ازیں شہر میں پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ اور سرکاری مشینری کہیں دیکھائی نہیں دی اور نکاسی کا نظام متاثر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ کراچی میں رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز وقفے وقفے سے شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا اور کچھ علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی تھی۔گزشتہ روز ملک بھر کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے کا ا?غاز ہوا تھا اور کراچی میں ہونے والی بارش کے نتیجے میں کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے دو نوجوانوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور قربانی کے لیے لائی گئیں 4 گائیں بھی ہلاک ہوگئی تھیں۔یاد رہے کہ ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بارشیں ہورہی ہیں۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ میں ہفتہ کے روز راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، بہاولپور ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، فیصل ا?باد ڈویڑن، اسلام ا?باد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں موسلا دھار بارشوں سے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv